18 نومبر 2026 - 19:22
ایران اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون بڑھ رہا ہے، ولادیمیر پوتین

صدر روس نے بدھ 18 نومبر کو چین کے شہر شینزن میں APEC اقتصادی اجلاس میں اعلان کیا کہ گذشتہ سال ایران کے ساتھ دستخط شدہ معاہدے اور Contracts "بہت مؤثر اور مددگار" رہے ہیں اور ماسکو کا تہران اور بیجنگ کے ساتھ تعاون بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ وفاقی جمہوریہ روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نے چین کے شہر شینزن میں APEC اقتصادی اجلاس کے موقع پر ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: "گذشتہ سال ہم نے ایران کے ساتھ جن معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کئے، وہ بہت مددگار اور مؤثر ثابت ہوئے۔"

انھوں نے چین، انڈونیشیا اور بھارت کے ساتھ ماسکو کے تعاون کی توسیع کا بھی ذکر کیا اور روسی ٹیکنالوجی میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہسپانوی خبر ایجنسی "EFE" کی رپورٹ کے مطابق، روس اور ایران اس سے قبل 17 جنوری 2025 کو "جامع تزویراتی شراکت کے معاہدے (Iranian–Russian Treaty on Comprehensive Strategic Partnership)" پر دستخط کر چکے تھے، جس میں سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون بھی شامل ہے۔

پیوتن نے Asia-Pacific Economic Cooperation [APEC] اجلاس میں اپنی تقریر میں مغربی ممالک کو "سابق تسلط پسند طاقتیں" قرار دیا اور کہا کہ روس کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کا "الٹا نتیجہ" نکلا اور ان پابندیوں نے روس کو مزید مضبوط اور طاقتور بنا دیا۔

انھوں نے زور دیا: "تجربے نے ثابت کیا ہے کہ اقتصادی تسلط اور جبر کے روایتی اوزار عملی طور پر اپنی افادیت کھو چکے ہیں۔ پابندیاں، محاصل اور برآمدی پابندیاں ممکنہ طور پر اب بھی ڈیٹرینس کا کچھ اثر رکھتی ہیں، لیکن وہ کسی ملک کی ترقی نہیں روک سکتیں۔"

پیوتن نے چین کے ساتھ سرمایہ کاری کے حجم میں "قابل ذکر اضافے" کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات "ترقی کے راستے پر گامزن" ہیں۔

روس-چین-امریکہ سہ فریقی اجلاس

یہ بیان چین میں APEC-2026 کے موقع پر، اور 'روس، چین اور امریکہ' کے بے مثال سہ فریقی صدارتی اجلاس سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے جو امریکہ اور مغرب کے لئے خاص قسم کے پیغامات کا حامل ہے۔

پیوتن نے اس موقع پر کہا: "مجھے توقع ہے کہ روس، چین اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان آنے والا سہ فریقی اجلاس بڑے ممکنہ فوائد کا باعث ہوگا۔"

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، یہ اجلاس جمعرات 19 نومبر کو ہونا ہے اور ممکنہ طور پر اس میں یوکرین کی جنگ، ایران کے ساتھ امریکی جنگ، تجارت، مصنوعی ذہانت اور جوہری ہتھیاروں جیسے موضوعات ایجنڈے پر ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha